Aaj News

ہفتہ, مئ 03, 2025  
05 Dhul-Qadah 1446  

سکھر بیراج سے نایاب نسل کی اندھی ڈولفن مردہ پائی گئی

مردہ ڈولفن کئی گھنٹے گیٹ میں پھنسی رہی، وائلڈ لائف عملے نے باہر نکالا
شائع 16 اپريل 2025 05:14pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سکھر بیراج کے گیٹ نمبر ایک میں نایاب نسل کی اندھی ڈولفن مردہ پائی گئی، مردہ ڈولفن کئی گھنٹے گیٹ میں پھنسی رہی، وائلڈ لائف عملے نے باہر نکالا۔

سکھر بیراج کے گیٹ نمبر ایک میں نایاب نسل کی اندھی ڈولفن مردہ حالت میں پائی گئی۔

اطلاعات کے مطابق، ڈولفن کئی گھنٹوں تک گیٹ میں پھنسی رہی، جس کے بعد وائلڈ لائف کے عملے نے مردہ ڈولفن کو باہر نکالا۔

وائلڈ لائف ذرائع کا کہنا ہے کہ اپ اسٹریم میں پانی کی شدید کمی کے باعث دریائے سندھ میں اندھی ڈولفنز کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔

ماہرین کے مطابق پانی کی سطح میں کمی سے نہ صرف ڈولفنز کی نقل و حرکت متاثر ہو رہی ہے، بلکہ انہیں خوراک کی فراہمی میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔

اندھی ڈولفن، جو دریائے سندھ میں پائی جانے والی دنیا کی چند نایاب ترین آبی مخلوقات میں شمار ہوتی ہے، ماحولیاتی تبدیلیوں اور پانی کی قلت کے باعث مسلسل خطرے میں ہے۔

Dolphin

Sukhher Beraj