سورج آج کراچی والوں کو 41 ڈگری تک کی گرمی سے جھلسائے گا
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جب کہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔ نمی کے تناسب میں اضافے کے باعث گرمی کی شدت 40 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری رہے گا، جب کہ شام کے وقت سمندری ہوائیں چلنے سے موسم میں کچھ بہتری آنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے شدید گرمی کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے بھی تجاوز کر سکتا ہے۔ آنے والے دنوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت کراچی میں درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، لیکن گرمی کی شدت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے، جب کہ مغربی سمت سے 19 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
درجہ حرارت میں اضافہ، گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ، الرٹ جاری
ماہرین موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ گرمی کے ان دنوں میں دھوپ سے بچاؤ کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔
Comments are closed on this story.