Aaj News

پیر, اپريل 21, 2025  
22 Shawwal 1446  

کراچی میں ہیوی ٹریفک بے قابو، گلبائی چوک پر ٹرک نے راہ گیر خاتون کو کچل دیا

ادھر غنی چورنگی کے مقام پر ٹرک اور ٹریلر کے آپس کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق
شائع 15 اپريل 2025 09:43pm

کراچی میں ہیوی ٹریفک کے خونی وار جاری ہیں۔ گلبائی چوک پر ٹرک نے راہ گیر خاتون کو کچل دیا۔

ادھر کراچی کے علاقے سائٹ ایریا غنی چورنگی کے مقام پر ٹرک اور ٹریلر کے آپس کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

دس اپریل کی رات سرجانی میں جلائے گئے ٹینکرزکی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی ہے جس میں نامعلوم افراد آگ لگاتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

ادھر کراچی میں تیز رفتار ڈمپر ایک اور موٹرسائیکل پر چڑھ دوڑا۔ لانڈھی کے علاقے علی گوٹھ پر حادثے میں ایک موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا جبکہ دو نوجوان حادثے میں محفوظ رہے۔

حادثہ پیش آنے کے بعد ڈمپر ڈرائیور فرار ہوگیا۔

tanker and dumper

dumper accident

Coach Trailer Collision