کراچی: عزیز آباد بھنگوریہ گوٹھ میں گتے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی
کراچی کے علاقے عزیز آباد بھنگوریہ گوٹھ میں آتشزدگی کا واقعہ پانچ فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا۔ گتے کی فیکٹری میں آگ بجھانے کے لئے کوئی انتظامات نہیں تھے۔
آگ دو منزلہ عمارت میں بنی گتے کی فیکٹری میں لگی آگ پر فائر بریگیڈ کی ٹیم نے پانچ گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا ، دس ملازمین پھنس گئے جنہیں باحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ عمارت میں آگ بجھانے کا کوئی نظام موجود نہیں تھا۔
کراچی: کورنگی کراسنگ میں لگی آگ پر 36 گھنٹے بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا
فائربریگیڈ حکام کے مطابق فیکٹری تین منزلہ ہے ،آگ گراونڈفلور اورپہلی منزل پرلگی تھی، بالائی منزل پرپھنسے دس سے زائد ملازمین کو ریسکیوکیا گیا ہے۔
عمارت سے فائر بریگیڈ کی ٹیم نے سلینڈر بھی نکالے آگ لگنے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
بھارت: ایپل کی مینوفیکچرنگ فیکٹری میں آگ لگ گئی
ریسیکو حکام کے مطابق فیکٹری میں گتے کے رول پیکنگ مشینیں موجود ہیں، فیکٹری سے تین گیس سلینڈر بھی باہرنکالے گئے۔
فائر افسر معراج کے مطابق فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
Comments are closed on this story.