Aaj News

اتوار, اپريل 20, 2025  
21 Shawwal 1446  

لاہور؛ سفاک میاں بیوی کے تشدد سے 10 سالہ ملازمہ قتل

بیٹی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، والدین کا مطالبہ
شائع 14 اپريل 2025 08:13pm

عارف والا کے گاؤں کی رہائشی کمسن گھریلوں ملازمہ لاہور کے علاقے میں مالکان کے بیہمانہ تشدد سے قتل مقتولہ کے ورثا 10 سالہ سونیا کے قتل پر غم سے نڈھال، غریب خاندان کا قاتلوں کو کیفر کردار تک پہچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق عارف والا کے گاوں مگھر کی رہائشی کمسن گھریلو ملازمہ لاہور کے علاقے میں مالکان کے بیہمانہ تشدد سے قتل ہوگئی تھی، مقتولہ کے ورثا 10 سالہ سونیا کے بیہمانہ قتل پر شدید غم سے نڈھال ہیں۔

والدین کے مطابق 10 سالہ سونیا کو کام نا کرنے کے الزام میں میاں بیوی نے ڈنڈے مار کر قتل کیا، واقعے سے کئی روز پہلے وہ بیٹی سے بات کروانے کے لیے کہتے رہے لیکن بات نہیں کروائی گئی۔

بنا اجازت چاکلیٹ کھانے پر مالکان کے تشدد سے 12 سالہ گھریلو ملازمہ جاں بحق، دل دہلا دینے والی تفصیلات

راولپنڈی؛ تشدد سے جاں بحق ملازمہ کےمقدمے میں ایک اور پیشرفت سامنے آگئی

لاہور میں رشتہ دار نے5 ماہ قبل سونیا کو 8 ہزار ماہانہ تنخواہ پر کام پر رکھوایا، سفاک میاں بیوی نے ڈنڈوں سے کمسن ملازمہ کے دانت، ایک بازو اور ٹانگ توڑی اور جاں بحق ہونے کے بعد گھر کے صحن میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

ہنجر وال پولیس نے ملزمان میاں بیوی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر رکھا، ورثا کا مطالبہ ہے بیٹی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

arif wala

chiled killed