Aaj News

پیر, اپريل 21, 2025  
22 Shawwal 1446  

ٹانک؛ ریسکیو 1122 کی زیر تعمیرعمارت میں بم دھماکا، 7 مزدور زخمی

زخمی مزدوروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس
اپ ڈیٹ 14 اپريل 2025 11:18pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ٹانک میں ریسکیو 1122 کی زیر تعمیرعمارت میں بم دھماکا ہوا ہے جس میں 7 مزدور زخمی ہوگئے جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ ٹانک کے علاقے وزیرآباد میں ریسکیو1122کی زیرتعمیربلڈنگ میں بم دھماکا ہوا۔ عمارت میں موجود7مزدورزخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تمام زخمی مزدوروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بارودی مواد رکھ کر دھماکا کیا گیا، ھماکےسے زیرتعمیرعمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ دھماکے کی نوعیت اور ملزمان کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔

KPK Police

Tank Bom Balast