گھر میں بتائے بغیر نِکاح کرنے پر لڑکی قتل
مقتولہ نے چند روز قبل اپنی مرضی سے عدالت کے ذریعے نکاح کر لیا تھا
پاک پتن کے نواحی گاؤں واں دل سنگھ میں غیرت کے نام پر افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک 24 سالہ لڑکی کو اس کے بھائی نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق مقتولہ نے چند روز قبل اپنی مرضی سے عدالت کے ذریعے نکاح کر لیا تھا، جس کا علم ہونے پر بھائی نے شدید غصے میں آ کر بہن پر فائرنگ کر دی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔
لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال پاک پتن منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ تھانہ ملکہ ہانس پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
Honor Killing
pakpattan
مقبول ترین
Comments are closed on this story.