Aaj News

منگل, اپريل 22, 2025  
23 Shawwal 1446  

سیالکوٹ سے دو سال قبل اغوا ہونے والی 4 سالہ بچی کویت سے بازیاب

ملزمان انور اقبال اورصدف اقبال بچی کے رشتے دار ہیں، پولیس
شائع 12 اپريل 2025 11:26pm

پنجاب پولیس اسپیشل آپریشنزسیل نے دو سال قبل سیالکوٹ سے اغوا ہونے والی چار سالہ بچی زونیرہ فاطمہ کو کویت سے بازیاب کروالیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس اسپیشل آپریشن کی بڑی کارروائی کرکے 4 سالہ مغویہ زونیرہ فاطمہ کو کویت سے بازیاب کروا لیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اغوا اشتہاری ملزمان بھی کویت سے گرفتار کر لئے گئے۔

پولیس کے مطابق 4 سالہ بچی زونیرہ فاطمہ کو 2023 میں سیالکوٹ سے اغوا کیا گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان انور اقبال اورصدف اقبال بچی کے رشتے دار ہیں جو بچی کو جعلی دستاویزات کے زریعے کویت لے گئے۔

Sialkot

Punjab police

KIDNAPPED KID FOUIND