Aaj News

بدھ, مئ 07, 2025  
09 Dhul-Qadah 1446  

ملازمت پیشہ خواتین کیلئے بڑی سہولت، اسلام آباد میں ورکنگ ویمن ہاسٹل بنانے کا فیصلہ

سی ڈی اے نے وزارت تعلیم کو منصوبے کی منظوری کا نوٹیفکیشن بھی بھجوا دیا
شائع 12 اپريل 2025 02:36pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ملازمت پیشہ خواتین کے لیے اسلام آباد کے سیکٹر آئی-9 میں ورکنگ ویمن ہاسٹل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سی ڈی اے بورڈ نے آئی-9 فور میں موجود اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کو ورکنگ ویمن ہاسٹل میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اس منصوبے کی درخواست وزارت تعلیم اور وزارت انسانی حقوق کی جانب سے دی گئی تھی، جس پر وزیراعظم نے فوری عملدرآمد کی ہدایت جاری کی۔ سی ڈی اے نے وزارت تعلیم کو منظوری کا نوٹیفکیشن بھی بھجوا دیا ہے۔

سیکرٹری وزارت تعلیم محی الدین احمد وانی کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر اٹھایا گیا یہ اقدام ورکنگ خواتین کے رہائشی مسائل میں نمایاں کمی لائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کام کرنے والی خواتین کو محفوظ اور باعزت رہائش کی اشد ضرورت ہے، اسی لیے یہ فیصلہ بروقت اور اہمیت کا حامل ہے۔

اسلام آباد

Working Women Hostel