کراچی کے شیرخوار بچے پر لاڑکانہ میں تشدد، منہ میں مرچیں ڈال دی گئیں
کراچی کے ایک شیرخوار بچے پر لاڑکانہ میں تشدد کا لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں معصوم بچے کے منہ میں مرچیں ڈال دی گئیں۔
متاثرہ بچے کے والد وارث علی نے بتایا کہ وہ کراچی کے علاقے بھینس کالونی کا رہائشی ہے، اور اس کی اہلیہ عید کے موقع پر اپنے بچے کے ساتھ لاڑکانہ گئی تھیں، مگر واپس نہیں آئیں۔
کراچی: سڑکوں کے ساتھ کھیل کے میدان بھی غیرمحفوظ، ٹینکر نے گراؤنڈ میں کھیلتے 4 سالہ بچے کو روند دیا
وارث علی کے مطابق اس کے سالے شکیل احمد میرانی نے واٹس ایپ پر بچے پر تشدد کی ویڈیو بھیجی، جس میں اسے بچے کے منہ میں مرچیں ڈالتے اور دیگر ناروا سلوک کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
لاہور میں ایک اور کم سن گھریلو ملازمہ تشدد سے ہلاک، مالکن اور شوہر پر قتل کا مقدمہ درج
وارث علی نے ویڈیو دیکھنے کے بعد جذباتی کیفیت میں کہا کہ میرے معصوم بچے کے ساتھ جو سلوک ہوا، وہ کسی قیامت سے کم نہیں تھا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ شکیل میرانی نہ صرف بچے پر تشدد کر رہا ہے بلکہ روزانہ ایسی ویڈیوز بھیج کر اسے دھمکیاں بھی دیتا ہے۔
Comments are closed on this story.