Aaj News

بدھ, مئ 07, 2025  
09 Dhul-Qadah 1446  

شانگلہ میں پولیس نے چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا، دہشتگرد فرار

فریقین کے درمیان کافی دیر تک شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا
شائع 12 اپريل 2025 09:24am
علامتی تصویر
علامتی تصویر

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے مطابق ضلع شانگلہ میں پولیس نے دہشتگردی کا بڑا حملہ ناکام بنادیا۔ دہشتگردوں کی جانب سے پولیس پوسٹ شیکولئے پر رات گئے حملہ کیا گیا جسے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پسپا کردیا۔

آئی جی کے مطابق خوارج نے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، تاہم شانگلہ پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو فرار ہونے پر مجبور کردیا۔ فریقین کے درمیان کافی دیر تک شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

سیکورٹی فورسز کا تیمرگرہ میں آپریشن، ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 2 خوارج ہلاک

ذوالفقار حمید نے کہا کہ شانگلہ پولیس نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی جرات اور بہادری کی مثال قائم کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ پولیس جوانوں کے حوصلے بلند ہیں اور فورس ہر قسم کی دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

راولپنڈی کور میں تقریب، فوجی آفیسرز اور جوانوں کو ملٹری اعزازات سے نوازا گیا

آئی جی کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس دہشتگردوں کے کسی بھی حملے کا بھرپور اور فوری جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ شانگلہ پولیس کی بروقت کارروائی سے علاقے میں ممکنہ بڑے نقصان سے بچا گیا۔

ig kpk

Shangla Poilice Check post Attack