Aaj News

اتوار, مئ 04, 2025  
06 Dhul-Qadah 1446  

چشتیاں: بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، مشتعل پڑوسیوں کا گھر پر دھاوا بول کر خواتین پر تشدد

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی، ذرائع
شائع 11 اپريل 2025 12:17pm

چشتیاں کے نواحی علاقے بستی لودھراں میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے۔

مشتعل پڑوسیوں نے گھر پر دھاوا بول کر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر گھر کو آگ لگادی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق مقدمے میں کہا گیا کہ مشتعل پڑوسیوں نے لڑائی کے بعد صائمہ نامی خاتون کے گھر کو آگ لگادی، مشتمل افراد نے آگ لگانے سے پہلے گھر پر دھاوا بولا اور دروازے بھی توڑے۔

درج مقدمے میں کہا گیا کہ آگ لگنے کے باعث تمام گھریلوں سامان جل کر خاکستر ہوگیا ، مشتعل افراد نے خواتین پر ٹنڈوں سے تشدد بھی کیا۔

incident

Chishtian

fight