Aaj News

جمعہ, اپريل 18, 2025  
19 Shawwal 1446  

کراچی: بین الاقوامی فوڈ چین پر نامعلوم افراد کا حملہ، 6 سے زائد افراد گرفتار

لاہور میں بھی غیر ملکی فوڈ چین پر حملہ کرنے کرنے والے 10ملزمان گرفتار
شائع 10 اپريل 2025 11:11pm

کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں بین الاقوامی فوڈ چین پر نامعلوم افراد کے حملے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی کورنگی طارق نواز اور ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچے۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق، پولیس نے موقع پر شدید لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں 10 افراد کو حراست میں لیا گیا، جن میں سے 6 سے زائد افراد کو موقع پر ہی دھر لیا گیا۔

کراچی کے علاقے ڈیفینس میں غیر ملکی فوڈ چین ریسٹورنٹ پر مشتعل افراد کا حملہ ، توڑ پھوڑ کر دی

کراچی کے بعد لاہور میں بھی غیر ملکی فوڈ چین پر حملہ، ملزمان کا پتھراؤ اور توڑ پھوڑ کی

ایس ایس پی طارق نواز کا کہنا تھا کہ ریسٹورنٹ پر تعینات پولیس موبائل کے افسر نے فوری طور پر سمجھداری کا مظاہرہ کیا، جبکہ سب انسپکٹر نے دھاوا بولنے والوں کو مذاکرات میں مصروف رکھا، جس سے مزید بگاڑ سے بچا جا سکا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد سے تفتیش جاری ہے اور واقعے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ریسٹورنٹ کو لاحق خطرے کو بروقت کارروائی کے ذریعے ٹال دیا گیا، اور فی الحال صورتحال قابو میں ہے۔

لاہور میں غیر ملکی فوڈ چین پر حملہ کرنے کرنے والے 10ملزمان گرفتار

لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی جانب سے غیر ملکی فوڈ چین پر حملہ کرنے کے معاملے کپر پولیس نے واقعے میں ملوث 10 ملزمان کو دھر لیا۔

ملزمان میں مبشر، احسان، ذیشان، عثمان، اظہر، نور محمد، شیر علی ، یاسین، وقاص اور نعمان شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا، ملزمان کے زیر استعمال 6 موٹر سائیکلوں کو بھی تحویل میں لے لیا جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مشتعل ملزمان نےگزشتہ روز غیر ملکی فوڈ چین پر پرحملہ کر کےتوڑ پھوڑکی اور رفو چکر ہوگئے تھے۔

karachi

Angry Mob Attacks Foreign Food Chain Restaurant in Defence

Foreign food chain