Aaj News

جمعرات, مئ 08, 2025  
10 Dhul-Qadah 1446  

کراچی میں بھاری گاڑیوں سے خونی حادثات رک نہ سکے، 3 سالہ بچے سمیت مزید 4 افراد جاں بحق

کورنگی میں ٹرالر کی زد میں آکر حساس ادارے کا اہلکار جان کی بازی ہار گیا
اپ ڈیٹ 10 اپريل 2025 12:12am

** کراچی میں ہیوی ٹریفک کو لگام نہ ڈالی جا سکی کورنگی میں ٹرالر کی زد میں آکر حساس ادارے کا اہلکار جان کی بازی ہار گیا جبکہ سپر ہائی وے پر بس کی ٹکر سے تین سالہ بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔ ننانوے روز میں اموات کی تعداد 80 ہوگئیں۔**

کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب ٹرالر نے ایک اور شہری کی جان لے لی حادثے میں موٹرسائیکل سوار شہری کچل کر جاں بحق ہوا ۔

ریسکیو حکام کے مطابق جان بحق ہونے والے شہری عدنان کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیامتوفی شہری عدنان حساس ادارے کا اہلکار تھا جبکہ نجی کمپنی میں بھی ملازمت کرتا تھا شہریوں نے ٹرالر ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

دریں اثنا سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب ٹریفک حادثہ تین سالہ فرحان نامی راہگیر بچہ بس کے نیچیے آنے سے جاں بحق ہوگیا بچہ اپنی ماں کے ساتھ بس کا انتظار کر رہا تھا کہ تیز رفتار بس اے 25 نے ٹکر ماری موقع پر موجود بس کنڈیکٹر کو پکڑ لیا جبکہ موقع سے ڈرائیور فرار ہوگیا۔

عیسی نگری لیاری ایکسپریس وے پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جان سے گیا جس کی شناخت نہ ہوسکی سرجانی ٹاون سیکٹرسیون اے مقصودیہ مدرسے کے قریب ٹرک کی ٹکر سے 14 سالہ سعد زخمی ہوا۔

کراچی میں گزشتہ 99 روز میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق افراد کی تعداد 80 ہوگئی ہے ریسکیو حکام کے مطابق رواں سال اب تک ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 257 ہوگئی ہے۔

ریکارڈ کے مطابق ٹریلر کی ٹکر سے 31 جبکہ ڈمپر نے اٹھارہ افراد کوموت کی نیند سلادیا، واٹرٹینکر نے سترہ افراد کی جانیں لیں۔

karachi

korangi

trafic accident