Aaj News

جمعرات, مئ 08, 2025  
10 Dhul-Qadah 1446  

کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا شرمناک واقعہ سامنے آ گیا

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوز کو موصول ہو گئی
شائع 09 اپريل 2025 06:12pm
ویڈیو گریب تصویر
ویڈیو گریب تصویر

نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی ون میں راہ چلتی خاتون کے دست درازی کا ایک اور شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچوں کے ساتھ گلی سے گزرتی خاتون کو موٹرسائیکل سوار کی دست درازی کی ، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوز کو موصول ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی ون میں راہ چلتی خاتون کے دست درازی کا ایک اور واقعہ رونما ہوا۔ آج نیوز کو موصول سی سی ٹی فوٹیج کے مطابق بچوں کے ساتھ گلی سے گزرتی خاتون کو موٹرسائیکل سوار نے دست درازی کی۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق موٹر سائیکل سوار شخص نے خاتون کو گلی سے گزرتے ہوئے دیکھا، ویڈیو میں موٹر سائیکل سوار شخص کو خاتون سے دست درازی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

آج نیوز کو موصول ویڈیو کے مطابق دست درازی کے بعد ملزم تیزی سے فرار ہو گیا، فوٹیج میں خاتون کو ملزم کے پیچھے بھاگتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دست درازی کا واقعہ 4 اپریل کو پیش آیا تھا، پولیس سے کسی نے بھی رابطہ نہیں کیا۔

karachi

Woman Harassment