کراچی کے علاقے ڈیفینس میں غیر ملکی فوڈ چین ریسٹورنٹ پر مشتعل افراد کا حملہ ، توڑ پھوڑ کر دی
ریسٹورنٹ کا شیشہ توڑنے والے ایک شخص کو ہتھوڑے سمیت حراست میں لیا گیا
کراچی میں ڈیفینس خیابان اتحاد سگنل پر غیر ملکی فوڈ چین ریسٹورنٹ پر مشتعل افراد نے حملہ کرنے کے بعد فوڈ چین ریسٹورنٹ پر توڑ پھوڑ شروع کر دی۔
ڈیفینس خیابان اتحاد سگنل پر غیر ملکی فوڈ چین ریسٹورنٹ پر مشتعل افراد کے حملے کے بعد ہنگامہ آرائی پر پولیس کی نفری طلب کر لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام پر جاری ظلم کے معاملے پر مشتعل افراد نے غیر ملکی فوڈ چین ریسٹورنٹ پر حملہ کیا ہے۔
ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد نے توڑ پھوڑ کی ، نجی ریسٹورینٹ کا مرکزی شیشہ توڑ دیا، موقع سے شیشہ توڑنے والے ایک شخص کو ہتھوڑے سمیت حراست میں لیا ہے۔
مہزور علی کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پا لیا ہے ، مزید تفتیش جاری ہے۔
Karachi Police
Angry Mob Attacks Foreign Food Chain Restaurant in Defence
مقبول ترین
Comments are closed on this story.