Aaj News

بدھ, اپريل 30, 2025  
02 Dhul-Qadah 1446  

مرتضی وہاب مینڈیٹ چوری کرکے میئر بنے، اب ان کو گورنر فوبیا ہوگیا ہے، فاروق ستار

5 سے7 فیصد ووٹ لیکر میئر بن گئے اور خام خیالی میں ہو، رہنما ایم کیو ایم پاکستان کی نیوز کانفرنس
اپ ڈیٹ 07 اپريل 2025 04:51pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار کا کہنا ہے کہ مرتضی وہاب مینڈیٹ چوری کرکے میئر بنے، اب ان کو گورنر فوبیا ہوگیا ہے۔ حکومت سندھ نے ٹریفک حادثات میں جاں بحق ڈیڑھ سو لوگوں کے اہل خانہ کی دلجوئی نہیں کی۔

ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کہتے ہیں کینالوں کے معاملے پر سیاست کے حوالے سے صدر زرداری کا مواخذہ ہونا چاہئیے۔ زرداری کا منہ پنڈی کی جانب بلاول کا منہ قوم پرستوں کی طرف اور مئیر کا منہ گورنر کی طرف ہے، حافظ نعیم لاہور جا کر صفر ہو گئے۔

ایم کیو ایم بہادر آباد مرکز پر سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے نیوز کانفرنس کے دوران پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی یہ بتادے اب تک کے فور م صوبہ مکمل کیوں نہیں ہوا۔

انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی شرافت کو ہلکا لے رہے ہیں۔ صوبائی حکومت عوامی کم اور مافیاز کے ایجنٹس نظر آتی ہے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مئیر کراچی سوشل میڈیا پر عوام کو گمراہ کرنا چھوڑ دیں اور اپنا کام کریں ۔ حافظ نعیم الرحمان لوگوں کو حقوق دلانے کے بجائے دھرنوں میں لگے ہوئے ہیں ۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آج چائنہ نہیں رشین اور امریکن کٹنگ کر رہی ہے۔

MQM Pakistan

Farooq Sattar