Aaj News

منگل, اپريل 22, 2025  
23 Shawwal 1446  

علامہ اقبال ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

خانیوال کے قریب ٹرین کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
شائع 07 اپريل 2025 03:01pm

پنجاب کے شہر خانیوال کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس کو خانیوال کے قریب حادثہ پیش آیا، جہاں ٹرین کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

علامہ اقبال ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حادثے کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں، متاثرہ کوچز کو لائن سے ہٹا کر ٹریک کی بحالی کا عمل جاری ہے۔

Khanewal

allama iqbal express

train derail