Aaj News

اتوار, مئ 04, 2025  
06 Dhul-Qadah 1446  

لاہور ایئرپورٹ پر خواتین مسافروں اور کسٹم اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی، ویڈیو وائرل

تنازع شدت اختیار کر گیا جس کے نتیجے میں کسٹم اہلکاروں اور خواتین کے درمیان نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی
شائع 07 اپريل 2025 02:21pm

لاہورائیرپورٹ پر ایک خاتون مسافر نے سامان کلئیر نہ ہونے پر کسٹم اہلکاروں کے ساتھ شدید ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ خاتون نے نہ صرف کسٹم اہلکار کو تھپڑ مارا بلکہ خواتین اہلکاروں سے بھی ہاتھا پائی کی۔ اس دوران خاتون نے کسٹم کے اہلکاروں کو جوتے تک مارے، جس کی فوٹیج کلوز سرکٹ کیمرے میں ریکارڈ ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر ابوظہبی سے آنے والی خواتین مسافروں اور کسٹم اہلکاروں کے درمیان شدید جھگڑا ہواجس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں واضح طور پر ہاتھا پائی اور بدتمیزی کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔

کسٹم حکام کے مطابق خواتین مسافروں نے مبینہ طور پر اپنا سامان کلئیر نہ ہونے پر احتجاج کرتے ہوئے بدتمیزی اور ہاتھا پائی کا آغاز کیا۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون مسافر کسٹم اہلکاروں کو جوتے مار رہی ہے جبکہ ایک اور اہلکار خاتون مسافر کو بالوں سے پکڑ کر قابو میں لانے کی کوشش کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق، معاملہ کلوزسرکٹ کیمروں اور لہنگے جیسے اشیاء کی کلئیرنس پر شروع ہوا۔ تنازع شدت اختیار کر گیا جس کے نتیجے میں کسٹم اہلکاروں اور خواتین کے درمیان نوبت ہاتھاپائی تک پہنچ گئی۔

کسٹم حکام نے تھپڑ مارنے والی خاتون کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی جاری ہے۔

lahore airport

Custom

fight

Video Viral

female passengers