Aaj News

بدھ, اپريل 23, 2025  
24 Shawwal 1446  

درجنوں لوگوں پر حملہ کرنے والی چیل کو بالآخر پکڑ لیا گیا

اس خوفناک چیل کی وجہ سے بچوں کو کئی دنوں سے گھر کے باہر کھیلنے کا موقع نہیں ملا،
شائع 06 اپريل 2025 10:35pm

برطانیہ کے گاؤں میں درجنوں مکینوں پر حملہ کرکے زخمی کرنے والی چیل کو بالآخر پکڑ لیا گیا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق اس چیل کو مقامی لوگوں پر 50 حملوں کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

چیل نے پیدل چلنے والے رہائشیوں کے سروں پر درجنوں حملے کیے جس میں بعض صورتوں میں راہ گیر زخمی بھی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق طویل مدت کی دہشت گردی کے بعد چیل کو جو کہ شمالی اور جنوبی امریکہ سے تعلق رکھتی ہے، آخر کار اسٹیو ہیرس نامی 40 سالہ رہائشی نے پکڑ لیا۔

ہیرس نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ ہمارے اور پورے گاؤں کے لیے سکون کی بات ہے۔ جب بھی میں واک کے لیے تو یہ چیل گاؤں کے آس پاس میرا پیچھا کرتی تھا اور جب میں واپس آتا تو یہ میرے سر پر اُڑنے لگتی۔

شہری نے بتایا کہ ایک دن جب پرندہ تقریباً ایک فٹ کے فاصلے پر تھا تو میں نے اسے اس کے اوپر جال پھینک دیا اور اسے پھنسا دیا۔ ہیرس نے بتایا کہ اس جارح چیل کی موجودگی کی وجہ سے ان کے بچوں کو کئی دنوں سے گھر کے باہر کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا ہے۔