Aaj News

بدھ, اپريل 23, 2025  
24 Shawwal 1446  

جیکب آباد : زیر تعمیر مندرکی چھت گرنے سے5 مزدور ملبے تلے دب کر زخمی

زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس
شائع 06 اپريل 2025 04:52pm

جیکب آباد میں زیر تعمیر مندر کی چھت گرنے سے5 مزدورملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جیکب آباد میں زیر تعمیر مندر کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 5 مزدور شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں میں لطیف احمد، سکندر، اویس، اعجاز، ریاض شامل ہیں۔

واقعہ تھانہ سٹی کی حدود ٹیئورام پل کے قریب پیش آیا ہے، پولیس کے مطابق مندر کا تعمیراتی کام جاری تھا جس کے مندر کی زیر تعمیر چھت گر گئی، اطلاع پر پولیس اور شہریوں نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔