Aaj News

ہفتہ, اپريل 19, 2025  
20 Shawwal 1446  

وفاقی حکومت نے لاہور کی 5 احتساب عدالتیں ختم کر دیں، وزارت قانون کا نوٹیفکیشن جاری

ختم کی جانے والی عدالتوں کے عملے کو مختلف ٹربیونلز اور خصوصی عدالتوں میں ضم کر دیا گیا
شائع 05 اپريل 2025 04:24pm

وفاقی حکومت نے لاہور میں قائم 10 میں سے 5 احتساب عدالتوں کو ختم کر دیا ہے۔ وزارت قانون کی جانب سے اس فیصلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ختم کی جانے والی عدالتوں کے عملے کو مختلف ٹربیونلز اور خصوصی عدالتوں میں ضم کر دیا گیا ہے۔ احتساب عدالت نمبر 1 لاہور کو انٹیلیکچول پراپرٹی ٹربیونل ملتان میں تبدیل کر دیا گیا ہے جبکہ احتساب عدالت نمبر 3 کو خصوصی عدالت برائے کسٹم و ٹیکسیشن ملتان منتقل کیا گیا ہے۔

احتساب عدالت نمبر 4 لاہور کو خصوصی عدالت برائے کسٹم و ٹیکسیشن ٹو لاہور کا درجہ دے دیا گیا ہے، جبکہ احتساب عدالت نمبر 8 لاہور کو انٹیلیکچول پراپرٹی ٹربیونل لاہور ٹو میں تبدیل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ احتساب عدالت نمبر 7 لاہور کو سپیشل جج سنٹرل عدالت گجرات میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں اس وقت 10 احتساب عدالتیں کام کر رہی تھیں، جن میں سے اب 5 عدالتوں کو کم کر دیا گیا ہے۔ وزارت قانون کے مطابق یہ فیصلہ عدالتوں کے بہتر استعمال اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

NAB Courts Lahore