Aaj News

منگل, اپريل 22, 2025  
23 Shawwal 1446  

کوٹری کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس حادثے کا شکار

حادثے کے باعث ڈاؤن ٹریک متاثر, ٹرینوں کو حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا
شائع 05 اپريل 2025 10:08am

سندھ کے شہر کوٹری کے ریلوے اسٹیشن کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین کی آخری بوگی کا کمپلین ٹوٹنے سے وہ پٹڑی سے اتر گئی۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریلوے حکام اور پولیس کے مطابق حادثے کے باعث ڈاؤن ٹریک متاثر ہوا، جس کے بعد ٹرینوں کو حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔

ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ بوگی کو ہٹانے اور ٹریک کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے، اور جلد ہی ٹرینوں کی آمدورفت بحال کر دی جائے گی۔

ریلوے ذرائع نے بتایا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

allama iqbal express