Aaj News

بدھ, اپريل 16, 2025  
17 Shawwal 1446  

کراچی؛ احسن آباد میں فائر فائٹنگ کے دوران افسوسناک حادثہ، ریسکیو1122 کا اہلکار شہید

کولنگ کے دوران نوجوان بلال تنولی شہید ہوا
اپ ڈیٹ 05 اپريل 2025 08:24am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے احسن آباد میں گتہ فیکٹری میں آگ لگنے کے باعث فائر فائٹنگ کے دوران افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں ریسکیو1122 کا اہلکار شہید ہو گیا۔

بلال تنولی ریسکیو 1122 کی تاریخ کا پہلا شہید بن گیا، 24 سالہ بلال تنولی سیٹلائیٹ اسٹیشن ایم نائن میں تعینات تھا۔ شہید کارکن آج چھٹی پر تھا۔

بلال تنولی کی رہائش احسن آباد میں آگ کے مقام کے قریب تھی، ایمرجنسی صورتحال دیکھ کر ریسکیو عمل میں حصہ لینے پہنچا تھا۔

بلال تنولی کو لوہے کی راڈ لگی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا تھا، بلال اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

فائر بریگیڈ حکام کی جانب سے متاثرہ فیکٹری کی عمارت کو مخدوش قرار دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

karachi

rescue 1122

fire in factoary