Aaj News

جمعہ, اپريل 18, 2025  
19 Shawwal 1446  

دریائے سندھ سے نئی نہریں نامنظور، سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج اور مظاہرے

سندھ کی زمین بنجر ہونے نہیں دیں گے، مظاہرین کا عزم
فائل فوٹو
فائل فوٹو

دریائے سندھ سے نئی نہریں نامنظور، سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج اور مظاہرے کیے گئے، جیکب آباد، نوشہر وفیروز، گمبٹ اورسجاول میں ریلیاں نکالی گئیں۔

دریائے سندھ پر نئی کینالز کی تعمیر کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں عوام سڑکوں پر نکل آئے ، جیکب آباد اور گمبٹ میں احتجاج کیا گیا۔

مظاہرین کے لیے ٹھنڈے پانی کی سبیلیں بھی لگائی گئی تھیں ، نوشہرو فیروز میں گرڈ اسٹیشن سے مورو پریس کلب تک ریلی نکالی۔

غلط باتیں پھیلا کر پیپلز پارٹی کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، مراد علی شاہ

خیرپور میں خواتین سڑکوں پر آگئیں، ریلی کے شرکا نے کچہری روڈ اور کورٹ روڈ پر پیدل مارچ کیا ، سجاول میں مظاہرین نے پبلک پارک تک ریلی نکالی اور دھرنا دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کونسی نہر بند کر کے نئی نہر کو پانی دینگی؟ چوہدری منظور حسین

مظاہروں میں کسانوں، کاشتکاروں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مظاہرین کا کہنا تھا سندھ کی زمین بنجر ہونے نہیں دیں گے ۔

Canals on Indus River

protest in sindh