Aaj News

ہفتہ, مئ 03, 2025  
05 Dhul-Qadah 1446  

کورنگی میں ڈکیتی واردات کا حیران کن واقعہ، پولیس اہلکار اپنے ساتھی کو مشکل میں چھوڑ کر فرار، واقعے کی وڈیو وائرل

پولیس اہلکاروں کے جانب سےغیر پیشہ وارانہ عمل پر دونوں اہلکار معطل
اپ ڈیٹ 04 اپريل 2025 05:38am

کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ڈکیتی کی واردات کے دوران حیران کن واقعہ ڈکیتوں کا سامنا کرتے ہوئے پولیس اہلکار اپنے ساتھی کو مشکل میں چھوڑ کر فرار ہوگیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ڈکیتی کی واردات کے دوران حیران کن واقعہ ڈکیتوں کا سامنا کرتے ہوئے پولیس اہلکار اپنے ساتھی کو مشکل میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی واردات کی ویڈیو میں نظر آنے والے اہلکاروں کا ڈکیتوں سے اچانک سامنا ہوا۔ ڈکیت واردات کے بعد اہلکاروں پر فائرنگ کرتے ہوئے موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

ویڈیو کے مطابق ایک اہلکار نے کباڑ کی دکان میں موجود ڈرم میں چھپ کر جان بچانے کی کوشش کی۔

کورنگی پولیس کا کہنا ہے پولیس اہلکاروں کیلئے ڈکیتوں کی گرفتاری اور کامیاب مقابلہ بظاہر آسان ہدف تھا، پولیس اہلکاروں کے جانب سےغیر پیشہ وارانہ عمل کا مظاہرہ کیا گیا ، اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے دونوں اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ کورنگی کے تمام اہلکاروں کو اس قسم کی عمل سے باز رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

robbery in Korangi

video of incident goes viral