ٹانک میں چھٹی پر گھر آنے والا ایف سی اہلکار اغوا
پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا
خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں فرنٹئیر کانسٹیبلری (ایف سی) کے اہلکار کو گھر سے اغوا کر لیا گیا۔ ایف سی اہلکار چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ٹانک میں نامعلوم ملزمان فرنٹئیر کانسٹیبلری (ایف سی) کے اہلکار کو گھر سے اغوا کرکے لے گئے۔ پولیس کے مطابق نائیک جہانزیب کوعمرخیل گائوں سے نامعلوم افراد نے اغوا کیا۔
ٹانک میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کرفیو نافذکرنے کااعلان
ٹانک؛ چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، فورسز نے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا
لکی مروت اور سوات میں فائرنگ کے واقعات، 2 پولیس اہلکار شہید، 3 زخمی
پولیس حکام نے بتایا کہ ایف سی اہلکار چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا۔ پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
KPK
kidnapped
KPK Police
KPK Government
Fc Kpk
مقبول ترین