لنڈی کوتل: غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو تاحال ٹرانزٹ کیمپ نہ پہنچایا جاسکا
غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو رضاکارانہ واپسی کے لیے مہلت ختم ہونے کے باوجود لنڈیکوتل ٹرانزٹ کیمپ آج دوسرے روز بھی فعال نہ ہوسکا۔
ذرائع کے مطابق کیمپ سنسان پڑا ہے جبکہ غیر قانونی رہائش پذیر غیر ملکیوں کی جبری بے دخلی کا عمل بھی یکم اپریل سے شروع نہ کیا جاسکا۔
ذرائع نے بتایا کہ 31 مارچ تک غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو رضاکارانہ واپسی کے لیے مہلت دی گئی تھی، جس کے بعد انہیں زبردستی ملک بدر کیا جانا تھا۔
ملک بھر سے غیر قانونی تارکین وطن کو پشاور کے عارضی کیمپ میں منتقل کیا جانا تھا، جہاں سے انہیں لنڈیکوتل لے جایا جانا تھا، تاہم یہ منصوبہ تاحال عمل میں نہ آسکا۔
ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت سے فنڈز کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے، کیونکہ مالی وسائل کی کمی غیر ملکیوں کی جبری بے دخلی میں رکاوٹ بن رہی ہے۔
Comments are closed on this story.