Aaj News

جمعرات, اپريل 03, 2025  
04 Shawwal 1446  

کراچی میں پولیس نے غیرملکی جھنڈا لہرانے پر 5 افراد کو حراست میں لے لیا

فائرنگ اور دیگر مختلف واقعات میں جھلس کر 3 افراد زخمی
شائع 01 اپريل 2025 08:26pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں پولیس نے غیرملکی جھنڈا لہرانے پر 5 افراد کو حراست میں لے لیا، کراچی میں فائرنگ اور دیگر مختلف واقعات میں جھلس کر تین افراد زخمی ، ایک ڈاکو گولی لگنے سے زخمی جبکہ رکشہ الٹنے سے 6 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق کراچی میں سی ویو پر غیر ملکیوں کا جھنڈا لہرانے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے نوجوان کچھ دیر قبل گاڑی پر افغانستان کا جھنڈا لگا کر گھوم رہے تھے۔

سہراب گوٹھ مچھر کالونی کے قریب گھر میں گیس سلینڈر لیک ہونے سے آگ لگ گئی آگ سے جھلس کر 5 سالہ بچے سمیت میاں بیوی زخمی ہوئے، زخمی 5 سالہ شاہ زیب ، جہانزیب اور کلثوم کو اسپتال منتقل کردیا۔

ناردرن بائی پاس ایم ٹی کٹ پر رکشہ الٹ گیا حادثے میں 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق شارع فیصل کارساز پل کے قریب شہری کی فائرنگ سے ڈاکو زخمی ہوگئے۔ زخمی مبینہ ڈاکو کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایسٹ زون پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا، گرفتار ملزم سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا۔

ریسکیو کے مطابق دو دریا کے قریب رکشے اور موٹر سائیکل میں تصادم کے دوران حادثے میں چار افراد زخمی ہو گئے، جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Karachi Police

Karachi Street Crimes