Aaj News

جمعہ, اپريل 18, 2025  
19 Shawwal 1446  

کراچی میں عید کے تیسرے دن موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمات نے بتادیا

شہر قائد میں آج عید کے دوسرے دن بھی موسم گرم ہے
شائع 01 اپريل 2025 11:28am

کراچی میں آج عید کے دوسرے دن بھی موسم گرم ہے جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہرِ قائد میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج موسم گرم اور خشک ہے، جہاں جہاں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

ملک بھر میں عید کی تعطیلات کے دوران موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا

کراچی میں آج بھی تیز دھوپ کے ساتھ گرمی کاراج، کل سے درجہ حرارت میں کمی کاامکان

کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہیں، جنوب مغرب کی سمت سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی سمیت صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

karachi

karachi weather

Met Office

Hot Weather

KARACHI HOT WEATHER