اوکاڑہ کا صدر بازار میدان جنگ بن گیا، دکانداروں کا ڈنڈوں اور اینٹوں کا آزادانہ استعمال
اوکاڑہ کے صدر بازار میں دکانداروں کا آپس میں جھگڑا ہوا جہاں ڈنڈوں اور سوٹوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، جھگڑے کی کی فوٹیج آج نیوز نے حاصل کر لی۔
ذرائع کے مطابق گول چوک صدر بازار اوکاڑہ میں دکانداروں کا آپس میں جھگڑا ہوا جس میں سوٹوں ڈنڈوں کا ازادانہ استعمال کیا گیا تاہم جھگڑے میں کئی دکاندار کود پڑے جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات پر کنٹرول کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دکانداروں میں جھگڑا معمولی تلخ کلامی پر ہوا، لڑائی جھگڑے کی فوٹیج آج نیوز نے حاصل کر لی۔
فوٹیج میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ دکاندار ایک دوسرے پر کس طرح ڈنڈوں سوٹوں اور اینٹوں کا آزادانہ استعمال کر رہے ہیں۔
جھگڑے کی اطلاع ملنے پر تھانہ اے ڈویژن پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی جس کے بعد صورتحال کو کنٹرول میں کیا گیا۔ پولیس کو دیکھتے ہی کئی دکاندار بھاگنے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔