Aaj News

پیر, مارچ 31, 2025  
01 Shawwal 1446  

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک؛ جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ

نیشنل ایکشن پلان کے تحت قومی بیانیے کو مضبوط کرنے پر اتفاق
شائع 28 مارچ 2025 12:32pm

وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کے اہم اجلاس میں جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت قومی بیانیے کو مضبوط کرنے پر اتفاق ہو گیا۔

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی اور صوبائی قیادت بھی موجود تھی۔ اجلاس میں جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی زیرِصدارت بڑی بیٹھک میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت قومی بیانیے کو مضبوط کرنے پراتفاق کیا گیا ہے۔ اجلاس میں یہ فیصہ بھی کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کا سدباب کیا جائے۔

جعفر ایکسپریس حملہ: فنگر پرنٹس سے حملہ آوروں کی شناخت ہوگی

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں عسکری و سول قیادت نے بھی شرکت کی۔ چاروں صوبوں، آزادکشمیر، گلگت بلتستان کے نمائندے بھی شریک ہوئے، اجلاس گزشتہ روز وزیرِاعظم ہاؤس میں ہوا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں یہ فیصلہ بھی ہوا کہ روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا پر ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دیا جائے، قومی بیانیے اور ملکی سلامتی کے خلاف ہرقسم کے مواد کا سد باب کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ملکی سلامتی اور ہم آہنگی کیلئے تمام صوبوں کا تعاون اور آپسی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ قومی بیانیہ نوجوانوں تک پہنچانے کیلئے فلم، ڈراموں میں موضوعات اپنائے جائیں گے۔

دہشت گردی کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس 17 روز بعدکوئٹہ سے روانہ

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی بیانئے کے لئے ڈیجیٹل میڈیا پر بھی مواد نشر کیا جائے، دہشتگردی کے منفی معاشرتی اثرات کو اجاگر کیا جائے اور قومی نصاب میں دہشت گردی کے حوالے سے آگاہی شامل کی جائے۔

واضح رہے کہ 11 مارچ کو کالعدم بی ایل اے نے بلوچستان کے علاقے بولان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا، سیکیورٹی فورسز نے 2 روز آپریشن کر کے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif

Jaffar Express tragedy