Aaj News

پیر, مارچ 31, 2025  
01 Shawwal 1446  

پیپلز پارٹی پشاور ڈویژن کے صدر مصباح الدین کے گھر پر حملہ

ملزمان چار گاڑیوں میں آئے، فائرنگ سے مصباح الدین کی رہائش گاہ کو شدید نقصان پہنچا
شائع 27 مارچ 2025 11:31pm

پیپلز پارٹی پشاور ڈویژن کے صدر مصباح الدین کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد نے شدید فائرنگ کی ہے۔ حملہ آور چار گاڑیوں میں سوار ہو کر آئے اور اندھا دھند گولیاں برسائیں۔

فائرنگ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم مصباح الدین کی رہائش گاہ کو شدید نقصان پہنچا۔

حملے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔

مصباح الدین اس سے قبل بھی شرپسندوں کے حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔ سات سال قبل ان پر ایک بم دھماکہ کیا گیا تھا جس میں وہ بال بال بچ گئے تھے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

مقامی سیاسی و سماجی حلقوں نے اس حملے کی مذمت کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

Misbahuddin PPP