Aaj News

بدھ, اپريل 02, 2025  
03 Shawwal 1446  

جتنی عمر لکھی ہے..، موت کی دھمکیوں پر سلمان خان کا ردعمل

ان دھمکیوں کے باعث اداکار کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے
شائع 27 مارچ 2025 01:04pm

پاکستان کے معروف اداکار سلمان خان کو گزشتہ دو سال سے گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیوں کا سامنا ہے۔

ان دھمکیوں کے باعث اداکار کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے، خاص طور پر ان کے قریبی دوست اور سیاستدان بابا صدیق کی موت کے بعد۔ ان تمام مشکلات کے باوجود، سلمان خان اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں مصروف ہیں اور اپنی توانائیاں کام پر لگاتے ہیں۔

کیا سوناکشی سنہا شوہر ظہیر اقبال سے اجازت لے کر فلمیں دستخط کریں گی؟ اداکارہ کا بڑا انکشاف

اس ہفتے کے آخر میں ان کی فلم ”سکندر“ ریلیز ہونے کا امکان ہے، جس میں انہوں نے رشمیکا مندنا کے ساتھ اداکاری کی ہے۔ بدھ کو فلم کی تشہیر کے لیے منعقد کی گئی پریس ایونٹ میں، سلمان خان نے آخرکار اپنی زندگی کو لاحق خطرات اور ان دھمکیوں پر خاموشی توڑی۔

سلمان خان نے کہا: “ اللہ ہے وہ سب سنبھال لیں گے۔ جتنی عمر لکھی ہے، اتنی لکھی ہے۔ بس یہ ہے، کبھی کبھی اتنے لوگوں کو ساتھ لے کر چلنا پڑتا ہے، تو وہی مشکل آ جاتی ہے۔“

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی زندگی کا دارومدار خدا پر ہے اور ان کو جس قدر زندگی ملی ہے، وہ اسی کے مطابق جئیں گے۔

یہ دھمکیاں 1998 میں فلم ”ہم ساتھ ساتھ ہیں“ کی شوٹنگ کے دوران مبینہ طور پر کالے ہرن کو مارنے کے بدلے کے طور پر دی گئی تھیں۔ کالے ہرن کو بشنوئی برادری مقدس سمجھتی ہے، جس کے نتیجے میں لارنس بشنوئی کا سلمان خان سے انتقام لینے کا ارادہ تھا۔

دبنگ اداکار کی فلم سکندر عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی ہے، جس کی پروڈکشن ساجد ناڈیاڈوالا کے بینر ”ناڈیاڈوالا اینڈ گرانڈسن انٹرٹینمنٹ“ نے کی ہے۔ اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ رشمیکا مندنا، ستیہ راج، کاجل اگروال اور شرمن جوشی بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

Salman Khan

Bollywood

entertainment

lifestyle

شخصیات