بے لگام واٹر ٹینکر نے کراچی میں ایک اور جان لے لی
واٹر ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا
کراچی کے علاقے نیا ناظم آباد میں سلمیٰ چوک کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے اور موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا سبب بننے والے واٹر ٹینکر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ اس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
کراچی کے علاقے ملیر میں پیش آئے خوفناک ٹریفک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
karachi accident
Water Tanker Accident
مقبول ترین