Aaj News

جمعہ, مارچ 28, 2025  
28 Ramadan 1446  

خیبر پختونخوا میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ جاری، ضلع ہنگو میں فائرنگ سے ایک اور پولیس اہلکار شہید

شہید اہلکار ہنگو بازار سے تھانہ بلیامینہ ڈیوٹی کیلئے جا رہا تھا، پولیس
شائع 25 مارچ 2025 01:18pm

خیبر پختونخوا میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ کے پی کے ضلع ہنگو میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک اور پولیس اہلکار کوشہید کر دیا۔

ڈی ایس پی کے مطابق ضلع ہنگو کےعلاقے شناوڑی کے مقام پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ڈسٹرکٹ سیکیورٹی برانچ کا اہلکار شہید ہوگیا۔

لکی مروت اور سوات میں فائرنگ کے واقعات، 2 پولیس اہلکار شہید، 3 زخمی

کوہاٹ میں تانڈہ ڈیم کے قریب فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

ڈی ایس پی نے بتایا کہ شہید اہلکار ہنگو بازار سے تھانہ بلیامینہ ڈیوٹی کیلئے جا رہا تھا، اس دوران مسلح ملزمان نے اسے گولیاں ماریں۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

یاد رہے کہ خیبر پختونخوا پولیس ایک بار پھر دہشت گردوں کے نشانے پر آگئی ہے، پولیس پر رواں سال 68 حملے ہوئے، جس میں اب تک 26 سے زائد پولیس اہلکار شہید اور 30 زخمی ہوئے، جبکہ جوابی کارروائی میں 69 دہشت گرد بھی مارے جا چکے ہیں۔

KPK

Target Killing

KPK Police

KPK Government