Aaj News

جمعرات, مارچ 27, 2025  
26 Ramadan 1446  

یو ٹیوبر رجب بٹ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

رجب بٹ کے خلاف مقدمہ میں مقدمہ جذبات کو مجروح کرنے کی دفعات 295 اے بھی شامل
شائع 2 دن پہلے
فائل فوٹو
فائل فوٹو

معروف یو ٹیوبر رجب بٹ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ لاہور کے تھانہ نشتر کالونی میں درج کیا گیا۔

رجب بٹ کیخلاف مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت تھانہ نشتر کالونی میں درج کیا گیا ہے، جس میں جذبات کو مجروح کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے میں رجب بٹ کے حالیہ پرفیوم لانچ کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یاد رہے کہ رجب بٹ کی جانب سے حال ہی میں نیا پرفیوم متعارف کروایا گیا تھا، اس پرفیوم کے نام پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردِ عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، مقدمے کے اندراج کے بعد مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی یوٹیوبر رجب بٹ اپنے متنازع بیانات اور سوشل میڈیا مواد کی وجہ سے خبروں کا حصہ رہے ہیں۔ ان کے خلاف متعدد مقدمات پہلے بھی درج ہیں۔

rajab butt

Pica Act