Aaj News

جمعہ, مارچ 28, 2025  
27 Ramadan 1446  

ایک چوہے نے آسمان کی بلندیوں کو چھوتی کمپنی کے شئیرز کوڑیوں کے بھاؤ کردئے

کمپنی کی معذرت بھی کام نہ آسکی
شائع 24 مارچ 2025 05:05pm

جاپان کی مشہور فوڈ چین ”سُکیا“ (Sukiya) کے اسٹاکس میں غیر متوقع طور پر تیزی سے کمی نے سرمایہ کاروں کو حیران کردیا۔ اور اس کی وجہ مہنگائی، عالمی معاشی بحران یا ناقص کاروباری کارکردگی نہیں تھی—بلکہ ایک پیالے میں پایا جانے والا مردہ چوہا تھا۔

”زینشو ہولڈنگز“ (Zensho Holdings Co)، جو سُکیا ریستوران چین کی مالک کمپنی ہے، اس کے حصص میں 7.1 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جو 13 فروری کے بعد سے اس میں سب سے بڑی گراوٹ تھی۔ یہ کمی اس وقت ہوئی جب ایک گاہک نے دعویٰ کیا کہ اسے ”ٹوٹوری“ (Tottori) کے ایک برانچ میں فراہم کیے گئے میسو سوپ میں ایک مردہ چوہا ملا۔

کمپنی نے تسلیم کیا کہ 21 جنوری 2025 کو پیش آنے والے اس واقعے میں ان کے عملے کی غلطی تھی، جو کھانے کی تیاری کے دوران سوپ میں موجود چوہے کو دیکھنے میں ناکام رہا۔ تاہم، اس معاملے کو منظر عام پر لانے میں دو ماہ کی تاخیر پر صارفین نے شدید ردعمل دیا، جس پر کمپنی نے 22 مارچ کو باضابطہ معذرت جاری کی اور مستقبل میں حفاظتی اقدامات کو مزید سخت کرنے کا وعدہ کیا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کی لہر، 100 انڈیکس میں 2002 پوائنٹس کی کمی

مارکیٹ پر اثرات

اس واقعے کے نتیجے میں 24 مارچ کو زینشو ہولڈنگز کے شیئرز 4.72 فیصد کی کمی کے ساتھ 8,123 ین پر بند ہوئے۔ یہ کمی خاص طور پر اہم تھی کیونکہ کمپنی کے شیئرز پچھلے سال کے دوران 25 فیصد تک بڑھ چکے تھے، جس کی وجہ قیمتوں میں اضافے کے بعد کمپنی کے منافع میں بہتری تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اسکینڈل کا طویل مدتی اثر اس بات پر منحصر ہوگا کہ آیا صارفین کا اعتماد بحال ہو سکتا ہے یا نہیں۔

آئیوائی کازمو سیکورٹیز کے تجزیہ کار شویچی اریساوا نے بلومبرگ کو بتایا کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ یہ واقعہ کمپنی کے بنیادی کاروباری ڈھانچے میں کسی بڑی خامی کو ظاہر کرتا ہے، لیکن سکیا کو اسے محض ایک معمولی حادثہ سمجھ کر نظر انداز نہیں کرنا چاہیے‘۔

ماہرین صحت کا حکومت سے سگریٹ کے پیکٹ پر 39 روپے اضافے کا مطالبہ

یہ واقعہ ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ کاروباری دنیا میں معیار اور صارفین کے اعتماد کا برقرار رہنا کتنا اہم ہے، اور کس طرح ایک غلطی بھی بڑے مالی نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔

Zensho Holdings Co

Sukiya

Rat in Soup

Japanese Food Chain

Shares Drop