Aaj News

بدھ, مارچ 26, 2025  
25 Ramadan 1446  

آئی جی پختونخوا کا کے پی کو ہارڈ ایریا قرار دینے اور پولیس کی تنخواہیں بلوچستان پولیس کے برابر کرنے کا مطالبہ

خیبر پختونخوا میں پولیسنگ اتنی ہی مشکل اور چیلنجنگ ہے جتنی بلوچستان میں ہے، خط
اپ ڈیٹ 2 دن پہلے

آئی جی پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورکو خط ارسال کر دیا۔ خط میں آئی جی نے وزیراعلیٰ کو صوبے کو ہارڈ ایریا قرار دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پولیس کی تنخواہیں بلوچستان پولیس کے برابر کی جائیں۔

خط کے متن کے مطابق کے پی اور بلوچستان اندرونی اور سرحدی دہشت گردی کے خطرات کا سامنا کر رہے ہیں، خیبر پختونخوا میں پولیسنگ اتنی ہی مشکل اور چیلنجنگ ہے جتنی بلوچستان میں ہے۔

سی ٹی ڈی اور کوہاٹ پولیس کا مشترکہ آپریشن، دہشتگرد کمانڈر ساتھیوں سمیت فرار

آئی جی خیبر پختونخوا کے خط میں مزید کہا گیا کہ بلوچستان میں پولیس افسران اور اہلکاروں کو زیادہ مالی مراعات دی جاتی ہیں۔پولیس کی تنخواہیں بلوچستان پولیس کے برابر کی جائیں۔ تنخواہوں میں واضح فرق پولیس میں عدم اطمینان پیدا کر رہا ہے۔

سوات: بحرین کے ایک گھر میں لگی آگ نے 10 گھروں کو لپیٹ میں لے لیا

خط کے متن کے مطابق کے پی پولیس زیادہ قربانیاں دے رہی ہے، دیگر صوبوں کے مقابلے میں تنخواہیں کم ہیں، فیصلے سے سالانہ مالی بوجھ 21 کروڑ، 19 لاکھ روپے ہوگا۔

جنوبی وزیرستان: وانا کے رستم بازار میں دھماکہ، تین افراد زخمی

خط کے مطابق خیبرپختونخوا میں پولیسنگ اتنی ہی مشکل اور چیلنجنگ ہے جتنی بلوچستان میں ہے۔ کے پی پولیس زیادہ قربانیاں دے رہی ہے ۔ دیگر صوبوں کے مقابلے میں تنخواہیں کم ہیں۔ فیصلے سے سالانہ اخراجات میں 2 ارب سے زائد اضافہ ہوگا۔

KPK

KPK Police

ig kpk

KPK Government