Aaj News

بدھ, مارچ 26, 2025  
26 Ramadan 1446  

یوم پاکستان پر بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی میں شاندار ریلی نکالی گئی

دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے لیے بلوچستان میں کوئی جگہ نہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
شائع 23 مارچ 2025 01:13pm

یوم پاکستان پر بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی میں شاندار ریلی نکالی گئی۔ ٹاؤن چیئرمین سوئی عزت اللہ امان بگٹی اور اسسٹنٹ کمشنر نے ریلی کی قیادت کی۔

یوم پاکستان ریلی کے شرکا نے قومی پرچم تھامے ہوئے ملی نغمے گائے اور وطن کی ترقی و خوشحالی میں بھرپور کردار ادا کرنے کا عزم کیا۔

نوشکی میں پولیس موبائل پر فائرنگ، 4 اہلکار شہید

یوم پاکستان پر خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ دن ہمیں یکجہتی، قربانی اور حب الوطنی کی یاد دلاتا ہے، پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ریاست ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ماہ رنگ بلوچ کوئٹہ جیل منتقل

سرفراز بگٹی نے کہا کہ دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں گے، ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی کے لیے ہر قربانی دینے کا عہد کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے لیے بلوچستان میں کوئی جگہ نہیں، سیکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

بلوچستان

cm balochistan

Sarfraz Bugti

23 March Pakistan Day