Aaj News

پیر, مئ 05, 2025  
07 Dhul-Qadah 1446  

پاراچنار؛ زیرتعمیرمکان میں دستی بم پھٹ گیا، 3 افراد جاں بحق

واقعے میں ایک شخص زخمی ہے
شائع 22 مارچ 2025 12:05pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاراچنار ڈنڈرروڈپرزیرتعمیرمکان میں دستی بم پھٹ گیا۔۔۔جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق پاراچنار میں ڈنڈر روڈ پر زیرتعمیرمکان میں دستی بم پھٹ گیا۔ واقعے میں 3 افرادجان بحق اور 1 زخمی ہوا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گھر میں موجود افراد کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی، تلخ کلامی میں کسی ایک کے پاس موجود دستی بم پھٹ گیا۔

پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ زخمی شخص سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

KPK Police

Parachinar