Aaj News

ہفتہ, مارچ 22, 2025  
22 Ramadan 1446  

بلوچستان کا ملک سے زمینی رابطہ منقطع، ٹرین سروس 11 ویں روز بھی بند

راستوں کی بندش سے شہری مشکلات کا شکار، بسوں میں سفر کرنا بھی نہ ممکن، ایئر لائنز کے کرائے آسمان پر پہنچ گئے
شائع 8 گھنٹے پہلے

بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سے کوئٹہ سے اندرون ملک 11 روز بھی ریل گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہے، صوبے کے کئی علاقوں میں راستوں کی بندش کے باعث بسوں میں سفر کرنا بھی ممکن نہیں رہا، کئی علاقوں میں راستوں کی بندش سے شہری سخت پریشان ہوگئے ہیں، کوئٹہ کراچی شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے متبادل راستہ اختیار کیا جارہا، بسوں کا کرایہ بھی بڑھا دیا گیا جبکہ ایئر لائنز نے کرائے آسمان پر پہنچا دیئے ہیں۔

کوئٹہ سے ریل گاڑیوں کی آمدورفت کا سلسلہ 11 روزسے معطل ہے، بلوچستان سے سندھ کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہے، 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس حادثے کے بعد کوئٹہ سے نہ صرف ٹرین سروس بند ہوئی بلکہ مسافر بسوں اور دیگر تجارتی گاڑیوں کی آمدروفت بھی بند ہوگئیں جبکہ متبادل راستوں نے گھنٹوں کا سفر دنوں کا کردیا۔

ریل اور روڈ سروس بند اور غیر محفوظ سفر کی وجہ سے کوئٹہ سے کراچی سکھر کے راستے جانے والی بسوں کا کرایہ 2 ہزار روپے فی کس بڑھا کر 6 ہزار کردیا گیا، جس سے مسافروں کی پریشانی مزید بڑھ گئی ہے۔

کوئٹہ سے ریل گاڑیوں، اور خضدار کے راستے کراچی جانے والا راستہ بند ہونے سے محدود سروس سکھر کے متبادل راستے کے ذریعے جارہی ہے جس کا کرایہ 4 ہزار سے بڑھا کر 6 ہزار کردیا گیا ہے۔ کوئٹہ سے نکلنا اور واپس آنا محال ہوچکا ہے ۔

بلوچستان کے اپنے بھی کئی علاقوں کا آپس میں زمینی رابطہ بھی منقطع ہے، قلات میں تربوز وافر مقدار میں ہے لیکن کوئٹہ نہیں پہنچ سکتا، اسی طرح خضدار سے بھی کوئی چیز کراچی نہ ہی کوئٹہ پہنچائی جاسکتی ہے۔

بولان کے راستے کراچی جانے کا 4 ہزار کا ٹکٹ 7 سے 8 ہزار کردیا گیا، جہاز کا یک طرفہ کرایہ 70 سے 80 ہزار کا ہے جبکہ راستوں کی بندش کے باعث پھل سبزی اور باہر سے آنے والا سامان مہنگا ہوچکا ہے۔

جعفر ایکسپریس کے یرغمالی بازیاب، 21 مسافر اور 4 جوان شہید، تمام 33 دہشتگرد ہلاک، رولز آف گیم تبدیل ہوگئے، ڈی جی آئی ایس پی آر

جعفر ایکسپریس آپریشن میں ہلاک دہشت گردوں کی لاشوں کی تصاویر منظر عام پر آگئیں

جعفر ایکسپریس پر حملے کے ایک ہفتے بعد بلوچستان یونیورسٹی غیر معینہ مدت کیلئے بند

کوئٹہ کراچی اور کوئٹہ پنجگور شاہراہ آج بھی بند ہے، ریل سروس بھی بحال نہیں جبکہ جہاز کا سفر عام آدمی کے بس میں نہیں رہا۔

ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس اور کراچی کے لیے بولان میل آج بھی روانہ نہیں ہو سکیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس کی معطلی سے بذریعہ ٹرین سندھ، پنجاب اور خیبر پختون خوا سفر کرنے والوں کو پریشانی کا سامنا ہے اور خاص طور پر سیزن کے دنوں میں آبائی علاقوں کو جانے والے مسافروں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب ٹرین سروس کی معطلی سے محکمۂ ریلویز کو یومیہ لاکھوں روپوں کے نقصان کا بھی سامنا ہے۔

حکام کے مطابق اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد بحال کی جائے گی۔

یاد رہے کہ ٹرین سروس 11 مارچ کو کچھی کے علاقے میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کے بعد معطل ہوئی تھی۔

بلوچستان

Attack on Jaffar Express

BLA Train Attack

jafar express train attack

hijacking of the Jafar Express

Jaffar Express Hijacking

Jaffar Express tragedy