25 لاکھ روپے فراڈ کا مقدمہ؛ اداکارہ نازش جہانگیر کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
25 لاکھ روپے کے فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نازش جہانگیر کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔ لاہورکینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے اداکارہ کو گرفتار کر کے پیش کرنےکا حکم دے دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ غلام شبیر سیال نے اداکار اسود ہارون کے استغاثہ پر حکم جاری کیا۔ ڈیفنس سی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ اداکارہ کو گرفتار کر کے پیش کریں۔
مقدمہ اداکار اسود ہارون کی درخواست پر درج کیا گیا ہے، جو کہ ڈیفنس کے علاقے کا رہائشی ہے۔ مقدمے میں اداکارہ نازش جہانگیر پر امانت میں خیانت، فراڈ اور دھمکیاں دینے کی دفعات عائد کی گئی ہیں۔
اداکار نازش جہانگیر پر مبینہ فراڈ کے معاملے پر دائر استغاثہ میں کہا گیا کہ اداکارہ نازش جہانگیر نے 25 لاکھ اور گاڑی دو ماہ کے لیے لی، ادکارہ نے 25 لاکھ روپے اور گاڑی واپس نہیں کی، پولیس نے مقدمہ درج کیا لیکن انصاف فراہم نہیں کیا گیا، عدالت 25 لاکھ روپے اور گاڑی واپس دلوانے کے لیے احکامات جاری کرے۔
کراچی ماڈل کالونی میں حادثہ کا شکار طیارے میں مجھے بھی سوار ہونا تھا، نازش جہانگیر کا انکشاف
پولیس حکام کے مطابق، مقدمہ فراڈ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا اور اس میں نازش جہانگیر، سکندر خان اور دیگر ملزمان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ عدالت نے نازش جہانگیر اور دیگر ملزمان کو 22 مارچ کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔