شریف خاندان ماضی میں بھی منی لانڈرنگ میں ملوث رہا ہے، بیرسٹر سیف
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کیا جبکہ شریف خاندان بدنامی کا سبب بن رہا ہے، شریف خاندان کا فرزند حسن نواز لندن میں بھی ٹیکس ڈیفالٹر قرار پایا۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے ایک بیان میں تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف خاندان کا فرزند حسن نواز لندن میں بھی ٹیکس ڈیفالٹر قرار پایا۔ یہ لوگ بیرون ملک جا کر اپنے ملک کے لیے نیک نامی کماتے ہیں، مگر یہ ملک کا نام بدنام کر رہے۔
بانی پی ٹی آئی نے بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کیا، جبکہ شریف خاندان بدنامی کا سبب بن رہا ہے۔ ٹیکس چوری کی وجہ سے پاکستان میں ان کا کاروبار بڑھتا جا رہا ہے، جبکہ دیگر سرمایہ کار دیوالیہ ہو رہے ہیں۔
بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ شریف خاندان ماضی میں بھی منی لانڈرنگ میں ملوث رہا ہے، اس لیے یہ اس فن کے ماہر ہے۔ پاکستان میں ٹیکس چوری اور قومی خزانے کو لوٹ کر منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسہ بیرون ملک منتقل کرانا انکا وطیرہ ہے۔
حسن نواز برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار، 5.2 ملین پاؤنڈ جرمانہ عائد
مشیر اطلاعات خیبر پختون خوا کا بیان میں کہنا ہپے کہ قومی خزانے کو لوٹ کر لندن اور دیگر ممالک میں جائیدادیں بنائی جا رہی ہیں حکمرانی پاکستان میں ہے، مگر جائیدادیں بیرون ملک بنائی جا رہی ہیں۔
بیرسٹر سیف نے مزید تنقید کی کہ ٹیکس چور اور کرپٹ لوگ کبھی بھی قومی یکجہتی میں کامیاب نہیں ہو سکتے قوم کرپٹ ٹولے سے نالاں ہیں انکے ہوتے ہوئے قومی یکجہتی ناممکن ہے۔