Aaj News

بدھ, مارچ 19, 2025  
19 Ramadan 1446  

محکمہ ماحولیات پنجاب نے صنعتوں اور بھٹوں کو منفرد شناختی نمبر الاٹ کر دیے

مؤثر نگرانی کیلئے ایکو واچ ایپ میں شناختی نمبر کا اندراج لازمی قرار دیا گیا
شائع 3 دن پہلے
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان میں پہلی بار ادارہ ماحولیات پنجاب نے صنعتوں اور بھٹوں کو منفرد شناختی نمبرز الاٹ کر دیے۔ مؤثر نگرانی کیلئے ایکو واچ ایپ میں شناختی نمبر کا اندراج لازمی قراردیا گیا۔

محکمہ ماحولیات پنجاب نے تمام صنعتوں اور اینٹوں کے بھٹوں کی ای میپنگ مکمل کرلی۔ صنعتوں اوربھٹوں کو منفرد شناختی نمبرالاٹ کردیے گئے

ڈی جی ماحولیات کا کہنا ہے کہ آج سے ای پی اے فورس کی ہرانسپیکشن منفرد شناختی نمبر کے تحت ریکارڈ ہوگی، فیلڈ انسپیکشن کے عمل میں شفافیت، مؤثر نگرانی کیلئے ایکو واچ ایپ میں شناختی نمبر کا اندراج لازمی قراردیا گیا۔

ترجمان محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ ہر یونٹ کے معائنے کے دوران اس کا شناختی نمبر بھی درج کرنا ضروری ہوگا، انسپیکشن ڈیٹا ایکو واچ ایپ میں اپلوڈ ہوتے ہی تصویری، ویڈیو اور لوکیشن ریکارڈ کا حصہ بن جائے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ یہ نیا حکم 17 مارچ سے نافذ العمل ہوگا، خلاف ورزی پر پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔

محکمہ ماحولیات کے مطابق تمام متعلقہ محکموں، افسران، فیلڈ انسپکٹرز کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئیں، ہر یونٹ کی انسپیکشن ہسٹری، خلاف ورزیوں کا مکمل ڈیٹا فوری دستیاب ہوگا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ تمام بھٹوں، انڈسٹریل یونٹس کی وائلیشنز،ان کے خلاف کارروائی کا ریکارڈ محفوظ ہوگا، یہ جدید نظام ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے، قوانین کی پاسداری یقینی بنانے میں مدد گار ہوگا۔