Aaj News

پیر, اپريل 28, 2025  
29 Shawwal 1446  

قومی سلامتی صورتحال، وزیراعظم کی ایڈوائس پر پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس طلب

اجلاس میں عسکری قیادت پارلیمانی کمیٹی کو ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورت حال سے آگاہ کرے گی
اپ ڈیٹ 17 مارچ 2025 12:10pm

وزیراعظم شہبازشریف کی ایڈوائس پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بروز منگل صبح 11 طلب کر لیا گیا۔ اجلاس میں عسکری قیادت پارلیمانی کمیٹی کو ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورت حال سے آگاہ کرے گی۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ان کیمرہ کل منعقد ہوگا، جس میں سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا کہ اجلاس میں عسکری قیادت پارلیمانی کمیٹی کو ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورت حال سے آگاہ کرے گی۔ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس قومی اسمبلی ہال میں منعقد کیا جائے گا۔

نوشکی: سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے میں 3 اہلکاروں سمیت 5 بہادر سپوت شہید

اجلاس میں پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر اور ان کے نامزد نمائندگان شرکت کریں گے اور اس کے ساتھ ہی متعلقہ اراکین کابینہ بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ ان کیمرا اجلاس میں قومی سلامتی کے موجودہ حالات پر بریفنگ دی جائے گی اور تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے متفقہ پالیسی بنائی جائے گی۔

بعدازاں ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا وقت تبدیل کردیا گیا، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل صبح11بجے منعقد ہوگا۔ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس پہلے دن ڈیڑھ بجے طلب کیا گیا تھا۔

اسلام آباد

speaker national assembly

PM Shehbaz Sharif

ayaz sadiq

sardar ayaz sadiq

National Security Parliamentary Committee Meeting