Aaj News

پیر, مارچ 17, 2025  
16 Ramadan 1446  

کراچی میں شہری کا فلمی انداز میں ڈاکوؤں سے مقابلہ، ناکام واردات کی ویڈیو سامنے آگئی

گلستان جوہر میں دن دیہاڑے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
شائع 16 مارچ 2025 09:29pm

نارتھ کراچی کے علاقے بلال کالونی میں شہری نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی۔ واردات اور فائرنگ کی ویڈیو بھی سامنے آگئی جس میں واضح طور پر گولیوں کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ آج صبح پیش آیا جب موٹرسائیکل سوار2 مسلح ڈاکو ایک شہری کو لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے۔ جیسے ہی ڈاکوؤں نے شہری کو روکا، اس نے اپنی جان بچانے اور قیمتی سامان محفوظ رکھنے کے لیے فلمی انداز میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کردی۔

شہری کی طرف سے چلائی گئی گولیوں کی گونج گلی میں سنائی دیتی رہی جس کے بعد ڈاکو خوفزدہ ہوکر موقع سے فرار ہوگئے۔ خوش قسمتی سے شہری بھی محفوظ رہا جبکہ ڈاکو اپنی واردات میں ناکام ہوکر بھاگ نکلے۔

دوسری جانب کراچی میں ماہ صیام میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوگیا ہے، گلستان جوہر میں ملزمان کی دن دیہاڑے واردات رونما ہوئی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

کراچی میں لڑکی نے مبینہ طور پر منگیتر سے جھگڑے پر خود کشی کرلی

گلستان جوہر بلاک 9 میں ملزمان کی دن دیہاڑے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنےآ گئی ہے، موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان شہریوں کے پاس پہنچے، ایک ملزم نے نیچے اترتے ہی شہریوں پر اسلحہ تان لیا اورشہری سے موبائل فون چھین لیا۔

کراچی میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے خاتون جاں بحق

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ملزمان واردات کے بعد با آسانی فرار ہوگئے، ملزمان کے چہرے سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

karachi

Karachi Police

Karachi Street Crimes