بلوچستان کے علاقے تربت سے 3 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
لیویز فورس نے لاشیں تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیں
بلوچستان کے علاقے ضلع تربت سے 3 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں، لیویز فورس نے لاشیں تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیں جبکہ جاں بحق افرد کی شناخت نہیں ہوسکی۔
پولیس کے مطابق تربت کے علاقے بلیدہ سے تشدد زدہ 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں، اطلاع کے مطابق بلیدہ گردانک سے گزشتہ شب 3 تشدد زدہ لاشیں ملیں جنہیں شدید تشدد کے بعد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
لیویز فورس نے تینوں لاشیں اپنی تحویل میں لے کر لیویز تھانہ منتقل کردیں تاہم ابھی تک ان کی شناخت نہیں ہوسکی۔
بلوچستان
turbat
Dead Bodies
Dead Bodies Found
مقبول ترین
Comments are closed on this story.