Aaj News

اتوار, مارچ 16, 2025  
15 Ramadan 1446  

پولیس نے خیبر میں چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا کردیا

مستعد اہلکاروں نے بھرپور دفاع کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا
شائع 15 مارچ 2025 10:58pm

خیبر میں دہشت گردوں نے تھانہ باڑہ کی حدود میں واقع برقمبر تکیہ چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، تاہم پولیس نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملے کو پسپا کر دیا۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چوکی کو نشانہ بنایا، لیکن مستعد اہلکاروں نے بھرپور دفاع کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔

کوئٹہ میں یکے بعد دیگرے تین دھماکے، ایک اہلکار شہید، 7 زخمی

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر روانہ ہو گئی، جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

پشاور دھماکے میں زخمی مفتی منیر شاکر انتقال کر گئے

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

KPK Police

Terrorist Attack on Police Checkpost