Aaj News

جمعہ, اپريل 18, 2025  
19 Shawwal 1446  

ایبٹ آباد: اسکول وین کھائی میں جاگری، 2 بچیاں جاں بحق، 11 افراد زخمی

راستہ دشوار گزار ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا
شائع 15 مارچ 2025 07:19pm

ایبٹ آباد کے علاقے ترنوائی میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک اسکول وین کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں دو بچیاں جاں بحق اور گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق، حادثے کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں، تاہم راستہ دشوار گزار ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جعفر ایکسپریس حملے کے دوران متاثر ہونیوالے ریلوے ٹریک کو تاحال بحال نہ کیا جاسکا

تھانہ مانگل کے حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

Abottabad

School Van Accident